ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ قرآنی کمپلیکس کا افتتاح پچیس دسمبر ۲۰۲۰ کو حاکم شارجہ شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے کیا۔ اس کمپلیکس کی معماری اسلامی فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہے اور یہ امارات میں اپنی نوعیت کا بہترین شاہکار شمار ہوتا ہے۔
اس قرآنی کمپلیکس کو آٹھ ہزار مربع میٹر پر تعمیر کیا گیا ہے جسمیں ۳۴ کمرے اور ہال موجود ہے۔ اس ثقافتی کمپلیکس میں مختلف قرآنی نسخے پرنٹ، قلمی نسخے، ڈیجیٹل نسخوں میں موجود ہیں جنمیں مختلف قرآنی علوم اور موضوعات بھی شامل ہیں جہاں اہل علم و تحقیق قرآنی مطالعات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
اس ثقافتی کمپلیکس میں سات قرآنی میوزیم موجود ہیں اورحاکم شارجہ کے حکم پر اس کو ایک مستقل ادارے کا درجہ دیا گیا ہے۔
اس کمپلیکس میں ایشیاء اور افریقن ممالک سے ۵۴ نایاب قرآنی نسخے موجود ہیں اور حاکم شارجہ کے توسط سے بھی کافی نسخے اس میوزیم میں تحفے میں پیش کیا گیا ہے۔
اس میوزیم میں دوسری، تیسری اور چوتھی صدی ہجری سے متعلق بھی کافی نسخوں کے اوراق موجود ہیں۔
اس کمپلیکس کے ایک حصے کو رسول اکرم (ص) میوزیم کا نام دیا گیا ہے جہاں غلاف کعبہ اور بعض دیگر مقدس نشانیاں موجود ہیں جنمیں خانہ کعبہ کی قدیم چابیاں شامل ہیں جو عثمانی دور سے متعلق ہیں۔
اس میوزیم میں غارحرا کی شبیہ سازی کی گیی ہے تاکہ دیکھنے والے نزول قرآن کا تصور کرسکے۔
اس میوزیم میں ایک ہال کو " انسان، ہستی اور قرآن" کا عنوان دیا گیا ہے جہاں قرآنی کے علمی اور معجزاتی امور کو پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے ۔
کمپلیکس کے اس ہال میں چھبیس موضوعات کو دس حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جسمیں چار حصے آغاز ہستی آخر تک اور تین موضوعات کو انسانی تخلیق اور ایک حصے کو زمین سے مخصوص کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں اس نمایشگاہ کے مختلف مناظر کو پیش کیا گیا ہے تاکہ اس کمپلیکس سے بہتر آشنائی حاصل ممکن ہوسکے: